پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو ہے ۔۔۔
گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں50 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 11.5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے 14 ستمبر کو شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھی تھی۔مانیٹری پالیسی کمیٹی نے عالمی و مقامی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔
قبل ازیں ماہرین نے پیشگوئی کی تھی کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور روپے پر دباؤ کی وجہ سے مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد موجودہ 11.5 فیصد کی شرح سود بڑھ کر 12 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔تاہم اب پاکستان کے مرکزی بنک نے شرح سود میں اضافے کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد معاشی امور کے ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں اس فیصلے کے بعد مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے ،، سرمایہ کاری پہلے نہیں آ رہی اس فیصلے کے بعد ان کی مزید خدشات بڑھیں گے۔ گورنر سٹیٹ بنکک ا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ ابھی اس سطح پر نہیں پہنچیں جس کی توقع کی جا رہی تھی اس وجہ سے بھی ملکی ذخائز پر دباو محسوس کیا جا رہا ہے ۔
متعلقہ خبریں
پاکستان آٹے اور گندم کی قیمتوں کو روکنے کے لئے نجی شعبہ کو فوری طور پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، خلیق الرشد کا حکومت سے مطالبہ
پاکستان پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو ہے ۔۔۔
خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیر اعلی کے اختیارات کا کیا بنے گا؟ کابینہ کا مستقبل کیا ہوگا،،
پاکستان